اسلام آباد(جنگ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی سطح پرغذائیت سے بھرپور خوراک کی قلت کا خدشہ ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہوگا،شراکت دار چیلنج سے نمٹنے کیلئے ساتھ دیں ،زرعی شعبہ کی بہتری کیلئے جلدکسان کانفرنس میں پیکج کا اعلان کرینگے ، حالیہ تباہ کن سیلاب نے لاکھوں ایکڑ پر تیار فصلوں کو تباہ کر دیا، پاکستان جیسے زرعی ملک کو بھی اس نقصان کے ازالے کیلئے اشیاء خوردنوش درآمد کرنا پڑیں گی خواراک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے قدرتی آفات اور عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں سےغذائیت سےبھرپور خوراک کی پہلے ہی کمی ہے ہماری زندگیوں پرکئی طریقےسے منفی اثرات مرتب ہوئےعالمی سطح پرغربت اور بھوک میں اضافہ سر فہرست ہےشہباز شریف نے عالمی ترقیاتی شراکت داروں اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب کے بعد تعمیر نو بالخصوص خوراک کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں پاکستان کا ساتھ دیں، پاکستان میں زرعی شعبہ کی بہتری کے لئے جلد کسان کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہے ہیں جس میں زرعی شعبہ کی بہتری کے لئے پیکج کا اعلان کیا جائے گا، آئیے ہم یہ عہد کریں کہ برادریوں، معاشروں اور دنیا کے لئے بڑے پیمانے پر خوراک کو محفوظ بنانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے مل کر کام کریں انہوں نے کہا کہ بہتر پیداوار، بہتر غذائیت، بہتر ماحول اور بہتر زندگی میں ہم نے کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا، ہم ایک ایسے نازک لمحے پر خوراک کا عالمی دن منا رہے ہیں جب پاکستان سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔