کراچی (نیوز ڈیسک) چین کے مشرقی صوبے فوُ جیان میں خالصتاً ملکی سطح پر تیار کردہ 13.6؍ میگاواٹ کی پون چکی کی باقاعدہ پروڈکشن شروع کر دی گئی ہے جس سے ملک میں ریسرچ اور مینوفیکچرنگ کے شعبے کو ایک نئی جہت ملی ہے۔ پون چکی کے پروں کا قطر 252؍ میٹر ہے جبکہ پون چکی مجموعی طور پر 50؍ ہزار مربع میٹر کے علاقے پر پھیلی ہے، جو فٹ بال کے 7؍ میدانوں جتنا رقبہ ہے۔ صرف ایک پون چکی سالانہ 63.5؍ ملین کلو واٹ آور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے جس سے تین افراد پر مشتمل 30؍ ہزار گھروں کی ضرورت پوری ہو سکے گی۔