پشاور( جنگ نیوز) اسلامک رائٹرزفورم ضلع پشاور کے صدر حافظ محبوب شاہ حیدری اور جنرل سیکرٹری عبدالباسط کی مشاورت سے کابینہ تشکیل دے دیا گیا۔ جس کیمطابق اویس سردار ایڈووکیٹ سینیئر نائب صدر، مولانا مجیب اللہ ساحل نائب صدر، مولانا ناعم سمیع نائب صدر، مولانا کلیم اللہ عثمانی نائب صدر، اخونزادہ فہد اللہ شاہ نائب صدر، ولید جان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، حسنین مدنی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سمیع اللہ آفریدی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سجاد اعوان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، حسنین علی جائینٹ سیکرٹری، محمد ابراہیم اتمانخیل سیکرٹری اطلاعات اور محمد ادریس فنانس سیکرٹری ہونگے عنقریب حلف برداری تقریب اور تعارفی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسلامک رائٹرزفورم پاکستان ملک گیر صحافتی اور صحافتی حلقوں میں سب سے بڑی تنظیم ہے صحافتی تنظیم اگرچہ میڈیا کے میدان میں مکمل آزاد ہے البتہ جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی فیصلے 2001 کے سرکلر کے تحت یہ تنظیم صحافتی میدان میں جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی پالیسیوں کا حامی ہوگی۔ گزشتہ 23 سالوں میں اس تنظیم نے مختلف ادوار میں ملکی سیاسی میدان میں ہمیشہ اہم کردار اداکیاہے۔