کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ سانحہ کارساز کی 15ویں برسی کے موقع پر جاری پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی اور اسے مضبوط بنانے کی جدوجہد کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان نے کتنی گھناؤنی سازشوں کا مقابلہ اور خون کے کتنے دریا پار کئے ہیں۔