لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نےسوشل میڈیا پر خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے قرار دیا کیا کہ ملزم کیخلاف درج مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی دفعہ 21 ممنوعہ دفعات میں نہیں آتی، عدالت نے ریمارکس دیئے جب ملزم نے صرف مدعیہ کو تصاویر شیئر کیں تو اسے کیسے سرعام کی تعریف میں شامل کیا جا سکتا ہے؟