• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروجیکٹ ایم ایل ۔ون کی لاگت میں 45 فیصد اضافہ، تخمینہ لاگت 1970 ارب روپے سے بھی بڑھ گئی

اسلام آباد (مہتاب حیدر)وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین سے کچھ قبل حکومت نے ریل لنک مین لائن ۔ون کی اب گریڈیشن کے لئے ہوئے پروجیکٹ کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے گی ۔لاگت میں 45 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ایم ایل ون کی اب گریڈیشن میں حویلیاں میں خشک گودی کے قیام پر لاگت کا تخمینہ 1970 ارب 21 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔حکومت نے ایم ایل ۔ون پروجیکٹ کے لئے سیکورٹی بھی تجویز کی ہے۔جس کی لاگت کا تخمینہ 2000 ارب روپے تقریباً 10 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے ۔قبل ازیں اس مد میں 6ارب 80 کروڑ ڈالرز کی منظوری دی گئی تھی ۔جوائنٹ کو آرڈینیشن کمیٹی (جے بی بی ) سی پیک کا اس سلسلے میں رواں ماہ کے آخر میں اجلاس متوقع ہے۔اجلاس 27اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے ۔
اہم خبریں سے مزید