پشاور(وقائع نگار) ریگی ماڈل ٹاون پشاور کے متاثرین نے پی ڈی اے بلڈنگ میں احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا جسمیں کثیر تعداد میں متاثرین زون 1۔2.5 نے شرکت کی اس موقع پر متاثرین نے کہا کہ 35 سال سے ریگی ماڈل ٹاون کے نام پر ہم سے لاکھوں روپے لے کر ہمیں پلاٹوں کا قبضہ نہیں دیا جا رہا ہزاروں کی تعداد میں متاثرین نے کئی بار پی ڈی اے کے اعلی حکام سے مسئلے کے حل کے مطالبات کیے تاہم پی ٹی آئی کی حکومت تک کسی نے ریلیف نہیں دیا اس موقع پر پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر سراج الحق ،ڈاکٹر ظاہر شاہ ،ریگی ماڈل ٹاؤن متاثرین کے صدر پروفیسر جمیل چترالی متاثرین کے سینئر نمائندے بختیار خان سینئر وائس پریزیڈنٹ محمد ذاکر حیات آباد کے صدر نواب خٹک اقبال شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نااہل افسران کی ناقص پالیسیوں کے باعث پرائیویٹ کالونیاں اور ٹاؤن شپ کہیں آگے نکل گئے جب کے سرکاری سطح پر شروع کیے گئے 32سالہ پروجیکٹ میں اب تک متاثرین کو قبضہ نہیں مل سکا اس موقع پر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریگی ماڈل ٹاون کے فوکل پرسن ریگی اعجاز افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایت کے بعد کمشنر پشاور ریگی ماڈل ٹاؤن متاثرین کے ساتھ مل کر ڈیڑھ مہینہ قبل سے اس کے لیے کوششیں جاری ہیں کہ متاثرین کے مسائل کا حل نکالا جاسکے اور متاثرین کے لیے پلاٹوں کے کے قبضہ حاصل کرنے کے لئے ایف سی کی دو پلاٹوں کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جمیل چترالی نے اس موقع پر کہا کہ 15نومبر تک 17ہزار متاثرین کی جانب سے زون1۔ 2۔ 5 کے حوالے سے پی ڈی اے کو الٹی میٹم دے دیا گیا ہے جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا