• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھر اپنے پسندیدہ شخص کے وفادار رہتے ہیں، تحقیق

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ
فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

حال ہی میں مچھروں کے ستائے افراد کے لیے ایک افسوس کی بات سامنے آئی ہے کہ مچھروں کے پسندیدہ افراد ہمیشہ ہی مچھروں کے پسندیدہ رہتے ہیں کیونکہ انسان کچھ بھی کرلے اپنے آپ کو مچھروں کی اس لسٹ سے نہیں نکال سکتا۔

ایک غیر ملکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مچھر اپنے پسندیدہ شخص کے وفادار رہتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں کی جِلد پر کاربو آکسیلک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، ایسے لوگوں پر عام لوگوں کے مقابلے میں مچھر 100 گنا زیادہ حملہ کرتے ہیں۔

محققین کے مطابق ایسے افراد کو کاٹنے والے مچھر ڈینگی، چکن گونیا، زرد بخار اور زیکا پھیلانے کے باعث بنتے ہیں۔

امریکی یونیورسٹی کی مصنف کا کہنا کہ جن لوگوں کی جلد پر کاربو آکسیلک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے انہیں مچھر زیادہ کاٹتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کئی لوگوں کی مختلف رائے بھی ہیں۔

صحت سے مزید