اسلام آباد (خبرایجنسی)سپریم کورٹ نے سندھ سیلاب متاثرین امداد تقسیم میں ججز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دینے کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت کے دور ان سندھ امداد تقسیم نگرانی میں ججز کا کردار ختم کردیا ۔جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے کہاکہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق شہریوں پر مشتمل کمیٹیاں حکومت اداروں کے ساتھ کام کریں گے ۔ سپریم کور ٹ نے کہاکہ امداد تقسیم سے متعلق رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کروائی جائیں گی ،کیس ہائیکورٹ میں ابھی زیر سماعت ہے سارے ایشوز وہیں اٹھائے جائیں ، چیف جسٹس نے کہاکہ ہائیکورٹ کا بہت احترام ہے راستے میں نہیں آئیں گے، وکیل متاثرین نے کہاکہ دادو ڈوب گیا بچے مر رہے ہیں ،حکومت فلڈ کمیشن بنائے از خود نوٹس لے ،از خود نوٹس لینا ہم نے بند کردیا ہے اب ایک طریقہ کار ہے ۔ وکیل متاثرین نے کہاکہ حکومت تو صرف امداد کا انتظار کر رہی ہے ۔