• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیئرمین واپڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے

لاہور (نمائندہ جنگ) سابق چیئرمین واپڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر )مزمل حسین قومی احتساب بیورو نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے ۔لیفٹیننٹ جنرل ر مزمل حسین کو 20 اکتوبر کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی ۔سابق چیرمین کیخلاف نیب لاہور کو میگا پراجیکٹس میں کرپشن اور ,پراجیکٹس میں روایتی سستی رکھنے کے باعث اربوں روپے نقصان کی شکایات موصول ہوئیں جبکہ تربیلا فور پراجیکٹ میں مکمل ہونے سے قبل ہی اس وقت کے وزیر اعظم کو خوش کرنے کے لیے افتتاح کردیا تھا اور ٹربائن چلانے کی وجہ سے پراجکٹ کی مین ٹنل میں مٹی اور گار بھر گئی جس کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا جبکہ کئی ملین ڈالر کی کی پیشگی ادائیگی بھی کی گئی اور اس میں مبینہ کرپشن کی نشاندہی کی گئی اور کنٹریکٹرز کو غلط ادائیگیاں کروانے پرتحقیقات کاآغاز کیا ہے,اس سے قبل سابق چیرمین واپڈا بیس جون کو نیب افس پیش ہوئے تھے اور نیب کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو تسلی بخش جواب نہیں دیے تھے جس پر ان کو دوبارہ طلب کیا گیا تھا مگر وہ پھر بھی پیش نہ ہوئے نیب نے اب کو دوبارہ طلبی کا تیسرا نوٹس جاری کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید