• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں ججوں کی 4 خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر کو طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان،مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ میں ججوں کی 4 خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 اکتوبر کو طلب کر لیاھے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام باد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہا ئی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اورسندھ ہا ئی کورٹ ہی کے جسٹس شفیع صدیقی کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا ،یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت ججوںکی کل 17نشستیں ہیں ،جن میں سے 4خالی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید