• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کی منتقلی پر ایشین کرکٹ کونسل سے الگ ہوجائیں گے، رمیز راجہ ڈٹ گئے

کراچی (عبدالماجدبھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا تین دن بعد بھی اپنےاس موقف پر قائم ہیں کہ ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا اور اگر پاکستان سے باہر ہوگا تو پاکستانی ٹیم اس میں شرکت نہیں کریگی ۔

ٹورنامنٹ نیوٹرل وینیو پر ہوا توپی سی بی ، ایشین کرکٹ کونسل سے الگ ہوجائے گا۔ پاکستان کے شرکت نہ کرنے پر ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے 75فیصد کمرشل حقوق سے محروم ہونا پڑے گا۔

 2023میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔ اگر حکومت پاکستان ، پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دیتی تو آئی سی سی پاکستان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کرسکے گا۔ کسی کے پاس اختیار نہیں ہے کہ وہ پاکستان کے بارے میں فیصلہ کرے۔

 جنگ کی تحقیق کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کہتے ہیں کہ اگر ایک بار پاکستان میں ہونے والا ٹورنامنٹ بیرون ملک منتقل ہوگیا تو پاکستان کرکٹ بورڈ 2016سے انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی جو کوششیں کررہا ہے اس کو دھچکا لگے گا۔

اہم خبریں سے مزید