• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور شہر کی اکثر سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کی بھرمار

پشاور(وقائع نگار)پشاور کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات‘ ہتھ ریڑھیوں ‘ غیر قانونی موٹر سائیکل وگاڑی پارکنگ کی بھرمار نے شہریوں کا پیدل چلنا بھی دشوار بنادیاہےجبکہ ٹریفک پولیس اہلکار وں نے چپ سادھ لی ہے۔ اشرف روڈ ٗہشتنگری مین جی ٹی روڈ ٗ خوشحال بازار ٗاندرون شہر میں شام ڈھلتے ہی ہتھ ریڑھیوں کا ایک سمندرسڑکوں پر نکل آتا ہے جس سے ٹریفک نظام درہم برہم اور پیدل چلنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے ۔ شہر کے مختلف بازاروں کے فٹ پاتھوں پر چھابڑی ومچھلی فروشوں کے علاوہ موبائل کاؤنٹرز اور موٹرسائیکل پارکنگ پورا دن رہتی ہے عوام کی سہولت کیلئے کروڑوں کی مالیت سے تعمیر کئے گئے فٹ پاتھ قبضہ مافیا کے زیر کنٹرول ہیں ۔ فٹ پاتھوں و سڑکوں کی بندش سے خواتین ‘ طلباء اور عام رہگیروں کا پیدل چلنا مشکل بن چکا ہے اور انہیں آمدو رفت میں ذہنی کوفت سے گزرنا پڑتا ہے جو سڑک بیچ چلنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔ اسی طرح سرشام ہشتنگری مین جی ٹی روڈ ٗفردوس چوک ٗقصہ خوانی اور شہر کے دیگر بازاروں میں رکشہ ودیگر گاڑیوں کی پارکنگ ‘ ہتھ ریڑھیوں پر فروٹ منڈی لگنے کے باعث ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے ۔
پشاور سے مزید