نئی دہلی (اے ایف پی) انڈیا میں انسداد اعتماد کے نگراں ادارے نے گوگل پر 16کروڑ ڈالر کا جرمانہ کردیا، تحقیقات میں امریکی کمپنی پر اسمارٹ فون کی مقامی مارکیٹ میں اپنی کمانڈنگ پوزیشن کا غلط استعمال کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔ ریسرچ پوائنٹ ایجنسی کاونٹ پوائنٹ کے مطابق کیلفورنیا کی کمپنی اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم اس وقت بھارت میں اسمارٹ فونز کی 95 فیصد مارکیٹ میں استعمال ہوتا ہے۔ تاہم انڈیا میں مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ آپریٹنگ سسٹم مخالف صارفین کو غیر قانونی طور پر یوٹیوب، ویب براوزر کوروم اور گوگل کی دیگر مشہور اپیلیکیشنز کی طرف لے جاتے تھے۔