لاہور ( آن لائن ) گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور میں بچوں اور بچیوں سے بدفعلی اور جنسی تشدد کے 11 واقعات رونما ہوئے۔ لاہور پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں بدفعلی اور جنسی تشدد کے 311 واقعات رونما ہوئے جن میں سے کم عمر بچوں کے ساتھ بدفعلی کے 200 اور کم عمر بچیوں سے جنسی تشدد کے 111 کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کیسز میں پولیس نے 127 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سے 28 ملزمان پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث ضمانتوں پر رہا ہو چکے ہیں جبکہ باقی 98 ملزمان کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں۔