• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے محاذ آرائی کا خطرہ موجود ہے، یورپی یونین

برسلز (اے ایف پی) یورپی رہنماوں نے چین کیساتھ تعلقات کے معاملے پر مذاکرات کئے ہیں، یورپی کونسل کے سربراہ چارلس مائیکل کا کہنا ہے کہ یورپی رہنما چین کیساتھ منظم محاذ آرائی سے بچنا چاہتے ہیں تاہم اس کا خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہم بالکل الگ تھلگ رہنا نہیں چاہتے تاہم اسی کے ساتھ ہی ہم چین کیساتھ منظم محاذ آرائی میں بھی نہیں پڑنا چاہتے۔ 27رکنی اتحاد نے چین کیساتھ تعلقات کے معاملے پر 3گھنٹوں تک اسٹریٹجک مذاکرات کئے، یہ مذاکرات ایک ایسے وقت پر کئے گئے جب چینی صدر شی جن پنگ نے اقتدار پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرلی ہے اور بیجنگ پہلے سے زیادہ پراعتماد دکھائی دے رہا ہے۔ چین کی بڑی مارکیٹوں تک رسائی کی خواہش اور چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اس کی جارحانہ علاقائی پالیسیوں کی مذمت کے معاملے پر یورپی ممالک مشترکہ موقف اختیار کرنے میں مشکلات کا شکار نظر آئے۔ یورپی کونسل کے سربراہ مائیکل نے کہا کہ ہم اپنے اصولوں کے دفاع، جمہوریت اور بنیادی آزادیوں کیلئے ہمیشہ سے ہی پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے ہی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمیں چین اور یورپی یونین کے درمیان معاشی تعلقات کیلئے مشترکہ اور متوازن موقف کیلئے پرعزم رہنا چاہئے۔
یورپ سے سے مزید