• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار اور سندھ بار کونسل نے سپریم کورٹ میں مجوزہ تقرریاں مسترد کردیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کی وکلا تنظیموں نے سپریم کورٹ میں ججز کی مجوزہ تقرریوں کے خلاف پیر کو عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ سندھ بار کونسل میں پاکستان بار کونسل اور سندھ بار کونسل کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا گیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چیئرمین سندھ بار کونسل ذوالفقار علی جلبانی کا کہنا تھا کہ چار ججز کو سپریم کورٹ ایلیویشن کیلئے نامزد کیا گیا ہے، جسٹس اطہر من اللہ کے سوا بقیہ تینوں ججز کی تعیناتی سینیارٹی اصول کی خلاف ورزی ہے، ان کا کہنا تھا کہ 24 اکتوبر کو وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ، جوڈیشل کمیشن کے رولز فریم کیے بغیر اجلاس منعقد نہ کیا جاۓ ۔ پریس کانفرنس میں جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین کا کہنا تھا کہ وکلا تنظیموں کا متفقہ فیصلہ ہے، سنیارٹی اصول کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، انیسویں ترمیم کے نتیجے میں جوڈیشل کمیشن میں عدلیہ کے ارکان کی تعداد ذیادہ ہے ، اکثریت کے فیصلے ججز خود کرتے ہیں ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر ججز کا شکریہ انہوں نے اصولی بنیادوں پر وکلا کے موقف کا ساتھ دیا، سپریم کورٹ میں سب سے سینیئر جج چیف جسٹس بن جاتا ہے اس میں کوئی اختلاف نہیں ۔
اہم خبریں سے مزید