• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا پنجاب کو 10 لاکھ ٹن گندم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو 10لاکھ ٹن گندم مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیلئے ٹینڈر آج شروع ہونے والے ہفتے میں کھولنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ ہفتے دس لاکھ ٹن گندم کی درآمد کیلئے کوٹیشنز طلب کرلی گئی تھیں۔ وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ڈیمانڈ پر وزیراعظم شہباز شریف نے صوبے کو دس لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا اجازت نامہ دینے کی بجائے وفاقی حکومت کے ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو دس لاکھ ٹن گندم منگوانے کا حکم دیدیا ہے جو جنوری کے اواخر تک کراچی پہنچ جائیگی۔
اہم خبریں سے مزید