کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اراکین احمد فاروق خٹک ایڈووکیٹ اور راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں سینارٹی کے برعکس تعیناتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بھر کے وکلاء تنظیموں نے چئیرمین جوڈیشل کمیشن سمیت تمام ممبران جوڈیشل کمیشن سے مطالبہ کیا تھا کہ سپریم کورٹ ججز تقرری کے عمل میں سینارٹی کو نظر انداز نہ کریں بلکہ سپریم کورٹ کے الجہاد ٹرسٹ کیس میں سینارٹی کے ذریعے تقرریوں پر اپنا فیصلہ موجود ہے اور آئین پاکستان میں بھی موجود ہے لیکن سوموار کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سینارٹی کو نظرانداز کرکے ایک بار پھر ان جونئیر ججز کو تعینات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔