• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بلوچستان کو ریکوڈک معاہدے سے کیا شیئر ملے گا؟ سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے ریکوڈک معاہدے سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے صدارتی ریفرنس کی ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل سے بھی معاونت طلب کر لی جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو عدالت کی قانونی معاونت کے لئے سینئر وکلاء کے نام تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے، حکومت بلوچستان کو ریکوڈک معاہدے سے کیا شیئرملے گا؟، عدالت نے بیرک گولڈ کمپنی، بلوچستان حکومت،او جی ڈی سی ایل، پاکستان پٹرولیم کمپنی اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ کمپنی کو بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم 5 رکنی لارجر بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ریکوڈک کے مجوزہ معاہدے کے مطابق حکومت پاکستان کو 25 فیصد، بیرک گولڈ کمپنی کو 50 فیصد شئیر ملے گا۔
اہم خبریں سے مزید