• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بخار کی ادویات کی تیاری شروع کردی، وزارت خزانہ

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بخار کی ادویات کی تیاری شروع کردی ہے۔ 

وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی فارماسیوٹیکل کمپنیز کے سربراہان سے ملاقات ہوئی ہے۔ 

مذکورہ ملاقات کے دوران بخار کی گولی کی قیمت کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق بخار کی گولی کی قیمت فارماسیوٹیکل کمپنی کے اضافے کے مطالبہ سے آدھی ہے۔

وزارت کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بخار کی گولی کی قیمت 2 روپے 35 پیسے پر اتفاق کیا ہے۔ 

علاوہ ازیں وزارت خزانہ نے بھی بتایا کہ بخار کے سیرپ کی قیمت 117 روپے 60 پیسے فی بوتل ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بخار کی ادویات کی تیاری شروع کردی ہے۔

صحت سے مزید