• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیناڈول کی قلت کا خدشہ، دوا ساز کمپنی نے قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (نیوز ایجنسی )ڈینگی اور کورونا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوا پیناڈول کی ممکنہ قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا دوا ساز کمپنی نے ایک بار پھر بخار کی ادویات اور سیرپ بنانے سے انکار کر دیا اور کہاہے کہ ڈریپ قیمت میں اضافہ کی منظوری دے گی تو ہی دوا بنائیں گے تاہم دوسری جانب ڈاکٹرز اور فارماسسٹ نے کہاہے کہ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ایک ہی فارمولے کی متبادل ادویات مارکیٹ میں موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق بخار اور درد میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوا پیناڈول کی قلت کا خدشہ ایک بار پھر بڑھ گیا۔
اہم خبریں سے مزید