• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کا ہر پڑھا لکھا نوجوان حکمرانوں سے بیزار ہے، سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ یوتھ لیڈرشپ کنونشن فرسودہ نظام کے خلاف حتمی جدوجہد کے آغاز کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا، کنونشن میں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔ حکمران سن لیں کہ ملک کا ہر باشعور پڑھا لکھا نوجوان ان سے بیزار ہے۔ملک اور بیرون ملک اربوں کے اثاثے بنانے والے عوام کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے، ملک میں ہر شعبہ زوال کا شکار اور افراتفری کا عالم ہے۔ امن و امان کی صور تحال دگرگوں، مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ 65فیصد نوجوان ہی ملک کی تقدیر سنوارسکتے ہیں، انھیں منظم کر کے فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کا آغاز کر رہے ہیں۔ 30 اکتوبر کے یوتھ لیڈرشپ کنونشن میں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔ اتوارکو ملک بھر سے نوجوان مینار پاکستان کے سائے تلے اکٹھے ہو کر قوم کو امید سحر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں ”پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈر شپ کنونشن“ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید