• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ججز کی تعیناتیاں سنیارٹی کے برعکس ہیں، اسلام آباد بار کونسل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ،نمائندہ جنگ) اسلام آباد بار کونسل نے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ میں ججز تعیناتیوں کو سنیارٹی کے برعکس قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ آئنی طریقہ کار کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت عظمی میں تعیناتی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ بارکونسل کے وائس چیئرمین سیدقمر حسین شاہ سبز واری،چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی،چیئرمین بین الصوبائی رابطہ کمیٹی عادل عزیز قاضی اورکونسل ممبران کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سنیارٹی کو نظر اندازکرکے جونیئر ججز کی تعیناتیاں کی گئیں اور اس سلسلہ میں ملک بھرکی وکلاء تنظیموں کے احتجاج کو بھی نظر انداز کردیا گیا،لہذا اسلام آباد بار کونسل ماسوائے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کے تمام غیر آئینی فیصلوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرتی ہے اور یہ مطالبہ کرتی ہے کہ پارلیمانی کمیشن24اکتوبر 2022 کی غیر آئینی تقرریوں کو منظور نہ کرے اور دوبارہ غور کیلئے معاملے کو جوڈیشل کمیشن کو بھجوایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید