• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر لیاقت علی کی تین نئی کتابیں جلد منظر عام پر آئیں گی

پشاور(وقائع نگار) بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اور معروف یورولوجسٹ، محقق اورطبی ماہر تعلیم ڈاکٹر لیاقت علی رواں سال دسمبر میں اپنی تین نئی اشاعتیں شائع کرنے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ ان کی پہلی کتاب ”سورج سے گفتگو“ کے نام سے ایک اردو شعری مجموعہ بھی گزشتہ برس شائع ہوا ہے جس سے انہیں ادبی حلقوں اور شاعری کے شائقین میں خوب شہرت حاصل ہوئی اور اب ان کی تین مزید کتابیں یعنی اٹلس آف یورولوجی، علم الحروف اور پاکستان جرنل آف یورولوجی مارکیٹ میں آ رہی ہیں۔ ”اٹلس آف یورولوجی“پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کیلئے منظرناموں، تصویروں اور علاج کے مسائل پر مشتمل ایک جامع کتاب ہے۔ ”علم الحروف“ دراصل حروف تہجی کی معرفت ہے۔ یہ کتاب روحانی گفتگو کے بارے میں ان کی گہری سمجھ کی عکاسی کرتی ہے اور مستقبل کے اسکالرز کو حروف تہجی اور شماریات کی بصیرت کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گی۔ ”پاکستان جرنل آف یورولوجی‘‘ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا سائنسی جریدہ ہے جس میں تحقیقی مقالے، کیس رپورٹس اور جائزہ مضامین شامل ہیں۔ڈاکٹر لیاقت علی انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز،حیات آباد میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر کام کر رہے ہیں۔
پشاور سے مزید