پشاور(خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انٹر مدارس سپورٹس فیسٹیول پشاور میںشروع ہوگیا جس میں مدارس کی آٹھ ٹیمیں کرکٹ اور فٹبال میں مد مقابل ہیں، فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس سلیم رضانے کیا ، ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشید بلوچ ،آرگنائزنگ سیکرٹری مفتی فیض، ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف فرحان ،ڈی ایس او فیصل جاوید ، ایڈمنسٹریٹر یوسف آفریدی اور ارشاد خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ فیسٹیول میں فٹبال کے مقابلے طہماس فٹبال سٹیڈیم اور کرکٹ کے مقابلے جمخانہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہیں۔ فٹبال اور کرکٹ کے مقابلوں میں چار‘چار مدارس کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں کھلاڑیوں کو کٹس‘ڈیلی الاؤنس اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ختتامی تقریب میں ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔