• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں اور صحت مراکز میں سیاسی تنظیموں پر مکمل پابندی لگا ئی جائے،پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن

پشاور (لیڈی رپورٹر )پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا نے صوبے کے تمام ہسپتالوں اور صحت مراکز میں سیاسی تنظیموں پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے پشاور پریس کلب میں گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کے صدر مجاہد اعظم مجاہد نے کہا ہے کہ کچھ افراد جنہیں ہم نے یونین کے الیکشن میں شکست دی ہے اب اقلیت میں رہ کر بعض خود ساختہ اور غیر منتخب شکست خردہ عناصر اپنے آپ کو عہدہ دار ظاہر کر کے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے ذمہ دار افسران کی کردار کشی پر اتر ائے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ہیلتھ پر کرپشن کے الزامات اور وزیر صحت کو بے اختیار اور کمزور ہونے کا طعنہ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ سے پیرامیڈکس کے مسائل حل نہ ہونے کے حوالے سے بہت سے گلے شکوے ہیں اور ان سے ہم ناراض بھی ہیں لیکن کسی کی ذات پر حملہ کرنا زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایسے خود ساختہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
پشاور سے مزید