پشاور ( لیڈی رپورٹر)جمعیت اساتذہ پاکستان خیبر پختون خواہ 10 جون کو مکمل طور پر پرامن احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا ان خیالات کا اظہار جمعیت اساتذہ پاکستان خیبرپختونخواکے صوبائی کنوینر مولانا احمد علی درویش اور ڈپٹی کنوینر الحاج روئیداد محمد نے اساتزہ تنظیم کے عہدے داروں کی ہمراہ پشاور پریس کلب میں گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےصوبے کے تعلیمی اداروں کی اؤٹ اف سورسنگ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات سے پرہیز کیا جائے جس کی وجہ سے بچے تعلیم سے محروم ہوں۔