• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، فائرنگ سے شوہر جاں بحق، بیوی زخمی، کرنٹ لگنے سے شہری دم توڑ گیا

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر رقم کے تنازعہ پر میاں بیوی پر فائرنگ سے شوہر جاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہوگئی جبکہ شاہ پورمیں کھیتوں سے گھاس کاٹ کر لیجانے والا شہری بجلی کے 11ہزار کے وی لائن کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔متھرا میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکو گولی مارکرزندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔ قتل کا واقعہ گڑھی پل گلوزئی میں پیش آیا ہے جہاں مدعی گل افضل ولد محمد عمر سکنہ میاں گجر اسلام آبادنے بتایاکہ اپنے بیٹے عثمان اور بہو نازوکے ہمراہ بیوی کوعلاج کی غرض سے نجی ہسپتال لیکرجا رہے تھے راستے میں ملزم ذیشان سکنہ میاں گجر نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے عثمان اوربہو گولیاں لگنے شدید زخمی ہوگئے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم بیٹا جانبر نہ ہوسکا ، وجہ عناد رقم کا تنازعہ بتایاجاتا ہے ۔ ادھر تھانہ شاہ پور پولیس کو فضل ربی ولد حاجی زرین سکنہ گلوزئی نے بتایاکہ دلہ زاک گلوزئی کے اراضیات میں واپڈا حکام کی غفلت کیوجہ سے 11ہزار کے وی کی لائین چند مہینوں سے زمین پر لٹک رہی ہیں جس کی اطلاع کئی بار واپڈا حکام کو دی گئی لیکن اس حوالے سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ گزشتہ صبح اس کا بھائی فضل غنی گھاس کاٹنے اراضیات گیا ہوا تھا اور گھاس کی گٹھلی سرپررکھ کر واپس آرہا تھا اس دوران گٹھلی لٹکی ہوئی بجلی کی تار سے ٹکرا گئی جس سے اسے بجلی کا کرنٹ لگا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیاجس کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ۔ انہوں نے بتایاکہ یہ حادثہ واپڈاکی مبینہ غفلت کیوجہ سے پیش آیا ہے لہذاان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ تحریری درخواست پر شاہ پور پولیس نے واپڈا حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کیس کو تفتیشی آفسر کے حوالے کردیا ہے ۔ اسی طرح متھرا میں سید ولد ایاز نے خود کو گولی مارکر مبینہ طو رپر خودکشی کرلی۔
پشاور سے مزید