• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پاکستان بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت گوجرانوالہ اورساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال، حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت تباہ کردی عمران خان پاکستان بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔ نااہل حکومت عوام کے سمندر کے سامنے نہیں ٹھہر سکے گی اور اس میں بہہ جائیگی، وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندو ں کو عوامی مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ زیر تکمیل منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید