راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)رواں سال ضلع راولپنڈی میں 8ہزار606روڈ ٹریفک حادثات میں 74افراد جاں بحق اور 8ہزار303زخمی ہوئے ۔ پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122راولپنڈی کے اعدادوشمار کے مطابق ان حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے ضلع راولپنڈی کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ ان ٹریفک حادثات میں 4ہزار8سو27حادثات تیز رفتاری، 205غلط ٹرن، 2ہزار380لاپرواہی، 14ون ویلنگ اور 1180حادثات دیگر مختلف وجوہات کے باعث ہوئے ۔ریسکیوترجمان کے مطابق رپورٹ ہونے والے حادثات میں سب سے زیادہ حادثات موٹرسائیکل سوار وں کے ہوتے ہیں۔