• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بھی پاکستان ریلوے نے یوم سیاہ منایا

پشاور(نامہ نگار)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ریلوے پشاور ناصر خلیلی کے احکامات پرملک بھر کی طرح پاکستان ریلوے پشاور ڈویژن میں بھی گذشتہ روز جمعرات 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے طور پر منایا گیااور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا، 75 سال قبل آج ہی کے دن سفاک بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضہ کرلیا تھا پاکستان سات دہائیوں پر مشتمل کشمیری عوام کے آزادی کے سفر میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں جس طرح کشمیریوں نے قربانیاں دیں۔ اس کی مثال ملنا مشکل ہےکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئےگذشتہ پاکستان ریلوے پشاور ڈویژن 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہا ہے اسی مناسبت سے پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن اور پشاور ڈویژن کے دوسرے بڑے سٹیشنوں پر کالی جھنڈیاں بینرز اور فلیکس آویزں کئے گئے ہیں۔
پشاور سے مزید