ملتان (سٹاف رپورٹر) شجاع آباد چک نمبر 15 کے رہائشی محمد شوکت نے کچہری میں ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ اپنی زمین کے تنازع کیس ہائیکورٹ میں لڑنے کیلئے وکیل کو 25 ہزار روپے ادا کیے لیکن وکیل نے کیس ادھورا چھوڑ دیا، میں کئی روز سے وکیل کے چیمبر کے لگا رہا ہوں اور وہ مجھے الٹا جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، شوکت نے چیف جسٹس آف پاکستان اور پنجاب بار کونسل سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے اور بصورت دیگر کل بروز پیر چوک کچہری پر وکیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی دھمکی دی ہے۔