نوشہرہ (نمائندہ جنگ ) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے رانا ثنا اللہ کو محتاط رہنے کی تلقین کردی اورکہا ہے کہ راناثنا اللہ اس بار تحریک انصاف کے ٹائیگرز سے بچ کر رہیں ایسا نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑ جا ئے ، 4نومبر کو خیبر پختونخواہ سے اتنے لوگ جائیں گے کہ رانا ثنا اللہ سمیت پوری حکومت حیران ہوگی ، بےاختیار حکومتی کمیٹی سے مذکرا ت نہیں کریں گے کسی میں دم ہے تواسلام آبا د سے روک کردیکھا ئے]امپورٹڈ حکمرانوں نے آتے ہی اپنے خلاف کرپشن کے تمام کیسز بند کردئیے،موجودہ حکمران چوروںکا ٹولہ ہے ان کو اقتدار اس لئے دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ہی حکومت سے این آر او لیکرایک دوسرے کی چوریوں پر پردہ ڈال کرقوم کی انکھوں میں دھول جھونک سکے حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ مذاکراتی کمیٹی کے پاس فیصلوں کا اختیار ہی نہیں ایسے بے اختیار کمیٹی کے ساتھ مذکرات کسی صورت نہیں کریں گے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ تب بیھٹنے کو تیار ہوں گے جب حکومت صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقادکا جلد از جلد اعلان کرے ، عمران خان کا لانگ مارچ پاکستانی قوم کی حقیقی آزادی کی تحریک ہے ، اور یہ تحریک اور دھرنا پاکستان بھر کے عوام کی بلعموم اور خیبر پختونخواہ کے عوام کی بلخصوص بقا کی جنگ ہے جو عمران خان لڑ رہے ہیں اور یہ صرف آغاز ہے منزل ابھی باقی ہے پورا پاکستان نکلے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں منعقدہ موبلائزیشن ریلی سے نوشہرہ شوبرا چوک ،اکوڑہ خٹک ، جہانگیرہ اور خیر آباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاواضح رہے کہ موبلائزیشن ریلی کے شرکاء تاروجبہ سے ہوتے ہوئے نوشہرہ شوبرا چوک اکوڑہ خٹک جہانگیرہ اور خیر آباد پہنچی اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی خطاب کیا جبکہ قافلے میں ایم پی اے ادریس خٹک ، ایم پی اے ابراہیم خٹک ، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک محمد ابرار خان، تحصیل ناظم نوشہرہ اسحاق خان خٹک ، تحصیل ناظم جہانگیرہ کامران رازق خٹک اور دیگر بھی موجودتھے ،پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں مزیدکہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکمرانوں نے آتے ہی اپنے خلاف کرپشن کے تمام کیسز بند کردئیے اور مزید چوریوں میں لگ گئے ، انہوں نے مزید کہا کہ خود کو حکومت چلانے کے تجربہ کار ماننے والوں نے پورے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا ہے وہ ملک و قوم کے ہمدرد نہیں اگر یہی لوگ ملک و قوم کے ہمدرد ہوتے تو آج اس ملک کا یہ حال نہ ہوتا کیونکہ ان ہی چورٹولے کی کرپشن ، اقرابا پروری ، اور لاقانونیت نے پاکستان کو دلدل میں دھکیل دیا ہے پاکستانی قوم پر ان چوروں کے چہرے عیاں ہو چکے ہیں ، انہوںنے مزید کہا کہ ہر روکاوٹ توڑ کر اسلام آباد پہنچیں گے کوئی مائی کا لعل ہمیں اسلام آباد پہنچنے سے نہیں روک سکتا کسی میں دم ہے تو ہمیں روک کر دیکھا ئیں ۔