ملتان(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے نو منتخب ایگزیکٹیو ممبر سلیم اختر وڑائچ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ، صدر ہائیکورٹ بار میاں عادل مشتاق، جنرل سیکرٹری ملک ارشد حسین بھٹی،سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اورنگ زیب خان اور دیگر وکلاء نے انہیں گلدستے پیش کئے۔