• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانس سے متعلق وعدوں کی تکمیل کریں، بلاول

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانس سے متعلق اپنے وعدوں کی تکمیل کریں تاکہ ترقی پذیر ممالک کو پائیدار ترقی کے اہداف پورا کرنے کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد مل سکے،ایس سی او اصولوں پر علاقائی تعاون بڑھانے کیلئے اقدمات کئے جائیں، دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے21 ویں ورچوئل اجلاس سے خطاب میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے خطے میں زیادہ سے زیادہ رابطہ قائم کرنے سے ایس سی او کے درمیان تعاون کی سیاسی اور اقتصادی صلاحیت کھولنے میں مدد ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید