اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ میں ریکوڈک سے متعلق دائرصدارتی ریفرنس کی سماعت بدھ کو چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی ۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ریکوڈک معاملے پر ایک مشاورتی باڈی بنانی چاہیے جو معاہدے کے تمام معاملات کی نگرانی کرے.
ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب کی سرمایہ کاری وفاق کر رہاہے اور اختیارات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دیئے ہیں،اس ملک میں شفافیت کا حال یہ ہے کہ کابینہ میں کچھ فائلیں کھولے بغیر ہی منظوری دے دی جاتی ہے،سپریم کورٹ کے 2013 کے فیصلے میں کہیں بھی بین الاقوامی کمپنی کی کرپشن کا ذکر موجود نہیں ہے۔