• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، فوری انصاف کیلئے ماتحت ججز کو اہم احکامات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نچلی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ماتحت ججز کو اہم احکامات جاری کر دیئے۔ ملزمان کے اعترافی بیان ، گواہان کے بیانات مدعی و متاثرین کے بیانات ، شناخت پریڈ اور راہداری ریمانڈ جاری کرنے کی اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سیشن ججز کو احکامات جاری کیے ہیں جس سندھ ہائی کورٹ نے اپنے مشاہدے کا زکیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹس اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کررہے ہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اس بات کو یقینی بنائیں مجسٹریٹس ملزمان کے اعترافی بیان ،گواہاں اور متاثرین کے بیان،شناخت پریڈ ،راہداری ریمانڈ جاری کرنے میں تمام ضابطے عمل میں لائیں ملزمان کو جب اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش کیا جائے بغیر کسی تاخیر ریکارڈ کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید