حب(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اقتدار میں آئے تو عدالتوں میں مظلوم کی وکالت ریاست اور حکومت کرے گی، سودی، انگریزی اور مخلوط تعلیمی نظام کو ختم کریں گے، ملک کے وسائل عوام پر اورسرکاری زمینیں غریبوں میں تقسیم کریں گے، ملک کی آزادی کے 75سال بعد بھی عوام آزاد نہیں ہیں۔ وہ ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کے چونگی گراؤنڈ میں جلسے عام سے خطاب کررہے تھے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ قوم اور عوام کو حقیقی آزادی تب ملے گی جب عدالتوں میں جج کے ہاتھ میں قرآن ہوگا۔بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے،مگر یہاں لوگوں کو روزگار نہیں مل رہا۔عوام بے روزگار ہیں۔پیپلز پارٹی سندھ کو تباہ کرکے جھوٹ کی بنیاد پر سیاست کررہی ہے۔