کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر عطاء محمد بنگلزئی فنانس سیکرٹری سعیداحمدسمالانی اورعثمان علی جمالی نے کہاہے کہ کوئٹہ کے گھریلو صارفین کوموسم سرما میں گیس فراہم کرنے کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہمیشہ کی طرح موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی توانائی کابحران شدید ہوگیاہے جس کے باعث خواتین کو امور خانہ داری میں شدیدمصائب کاسامنا ہے تودوسری جانب لوگ اپنی جان بچانے کیلئے مہنگے داموں متبادل ذرائع استعمال کرنے پرمجبور ہیں جو عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوچکےہیں انہوں نے کہاکہ وزارت پٹرولیم بروقت اقدامات کرنے کی بجائے سردیوں میں بڑے گیس بحران کی نوید سنارہا ہےکوئٹہ کے عوام گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کسی صورت قبول نہیں کرینگے کیونکہ ہمیں صنعت اورکارخانے چلانے کیلئے اپنی جان بچانے کیلئے گیس کی ضرورت ہے ۔