• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاتلانہ حملے کے بعد عمران خان کا برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلیفون پر رابطہ، خیریت دریافت کی

لاہور(این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹوں نے ان کی خیریت دریافت کی ، عمران خان نے اپنے بچوں کو حوصلہ دیا،اس سے قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا تھا کہ خوفزدہ کر دینے والی خبر آئی تاہم خدا کا شکر وہ ٹھیک ہیں، عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے حملہ آور کوپکڑنے والے بہادر آدمی کا شکریہ ادا کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید