• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذخیرہ اندوز 9 سے 11 سو روپے منافع پر سرعام گندم فروخت

اسلام آباد(رپورٹ؛ حنیف خالد ) پیر بیس جولائی کوپشاور، کراچی ، لاہور اسلام آباد ،راولپنڈی مارکیٹوں میں گندم کے غیر قانونی ذخیرہ اندوز 9سے 11 سو روپے من تک ناجائز منافع پرمحکمہ خوراک کے سامنے کھلی منڈیوں میں گندم فرخت کرتے رہے ، حالانکہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف نے محکمہ خوراک کو گندم کی ذخیرہ اندوزی پر سخت ایکشن لی ے کا حکم دے رکھا ہےذرائع کے مطابق، پشاور میں گندم کے نرخ پورے ملک سے زیادہ رھے اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ایک سو کلو گرام گندم کی بوری 12ھزار ایک سو سے بارہ ھزار ایک سو پچاس میں فروخت ہوئی، کراچی میں سو کلو گرام گندم بوری گیارہ ھزار آٹھ سو پچاس سے گیارہ ھزار نو سو روپے تک بکتی رھی۔
اہم خبریں سے مزید