اسلام آباد (خبر نگار) سابق ڈی جی این سی سی آئی اے وقار الدین سید کے خلاف کرپشن الزامات پر محکمانہ انکوائری کیخلاف کیس آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر سماعت کریں گے۔ این سی سی آئی کے سابق ڈی جی وقار الدین سید کے خلاف کرپشن الزامات پر انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا تاہم انہوں نے انکوائری افسر پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فریقین کو درخواست گزار کے خلاف کسی بھی تادیبی کاروائی سے روک رکھا ہے۔