• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ڈیویڈنڈ انکم پر 35 فیصد ٹیکس وصولی کیلئے FBR کا موقف مسترد

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے Dividend income پر 35فیصد ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر کا موقف کو مسترد کر دیا، عدالت نے قرار دیا کہ ڈیوائیڈنڈ انکم ایک الگ ٹیکس بلاک ہے، اسے عام آمدن قرار دے کر اس پر 35 فیصد کارپوریٹ ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا،، ڈیوائیڈنڈ انکم پر مخصوص ٹیکس نظام ہی نافذ العمل رہے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا کمپنیوں کے حق میں دیا گیا فیصلہ برقرار رکھا ہے،جسٹس عقیل احمد عباسی نے یہ فیصلہ قلمبند کیا ہے ،جس میں ایف بی آر کی تمام سول پٹیشن اور اپیلوں کو میرٹ سے عاری قرار دے کر خارج کردیاگیا ،یاد رہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 5 اور سیکشن 39 کی تشریح پر یہ تنازعہ کھڑا ہوا تھا، ایف بی آر ڈیوائیڈنڈ انکم پر 35 فیصد نارمل کارپوریٹ ٹیکس وصول کرنا چاہتا تھاجبکہ کمپنیوں کا موقف تھا کہ اس پر صرف 10 فیصد حتمی ٹیکس بنتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید