اسلام آباد (فاروق اقدس ) بھارت نے ایران جانے کا ارادہ کرنے والوں اور پہلے سے ایران میں موجود بھارتی شہریوںکیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں انہیں ایران کا سفر ملتوی کرنے اور ایران میں موجود اپنے شہریوں کو عارضی طور پر وہاں سے نقل مکانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تہران میں بھارتی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر سفر ملتوی کرنے اور ایران میں پہلے سے موجود بھارتیوں سے کچھ وقت کے لیے ملک چھوڑنے پر غور کرنے کے لیے درخواست کی گئی جارہی ہے۔