• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومیہ بنیادوں پر پیٹرول قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ یومیہ بنیادوں پر پیٹرول قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے. ہمارا وژن اور عوام سے یہ ہی وعدہ تھا کہ اختیار سے بڑھ کر کام کریں گے، اسی وعدے اور وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں،آج کراچی کے وہ ٹاؤنز جہاں جماعت اسلامی کے ٹاؤن اور یوسیز کے چیئرمین ہیں۔ دیانت کے ساتھ خدمت کا سفر جاری ہےکے عوامی خدمت کا وژن کے مطابق یوسی 7 ماڈل ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بات انھوں نے پیر کے روز گلستان رفیع ملیر میں بیک وقت ماڈل محلے،پیور بلاکس سے مزین سڑکیں،تفریحی پارک کا افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کہی۔ ان کے ہمراہ امیر ضلع ایئر پورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، وائس ٹاؤن چیئر مین فیصل باسط، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ۔ماڈل ٹاؤن میں ہزار گلیوں کا پروجیکٹ شروع ہوچکا۔ جماعت اسلامی کے نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں وہ قرض بھی اُتاررہے ہیں جو بلدیاتی نمائندوں پر واجب بھی نہیں تھے۔
اہم خبریں سے مزید