کراچی (نیوز ڈیسک) پینٹاگون نے اردن میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے دو امریکی فوجیوں کی شناخت جاری کردی۔25سالہ فرسٹ لیفٹیننٹ ٹائلر جیمز فیہان اور 19سالہ پرائیویٹ ازابیلا گونزالیزجمعہ کو حملے میں میں نشانہ بنے۔ سی این این کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اردن میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے دو امریکی فوجیوں کی شناخت جاری کر دی ہے۔ بیان کے مطابق ازابیلا گونزالیز جمعہ جبکہ ٹائلر جیمز فیہان ہفتے کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق متعدد دیگر فوجی بھی زخمی ہوئے۔