• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں پہلی مرتبہ نیزہ بازی کا عالمی مقابلہ، 100 سے زائد اعلیٰ نسل کے گھوڑے

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) لندن میں پہلی مرتبہ نیزہ بازی (ٹینٹ پیگنگ)کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں برطانیہ اور پاکستان سے 100سے زائد اعلیٰ نسل کے گھوڑوں اور سواروں نے حصہ لیا۔ ایکٹن کے رگبی گراؤنڈ میں منعقدہ اس تاریخی ایونٹ میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے پاکستانی، کشمیری اور سکھ نیزہ بازی ٹیموں کے علاوہ پاکستان سے جہلم، ملتان اور راولپنڈی کے 16 ممتاز سوار خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ مجموعی طور پر 24 مردوں کی ٹیموں نے مقابلہ کیا جبکہ نو سالہ کم عمر ترین سوار اور پاکستان سے آنے والی دو خواتین سوار بھی توجہ کا مرکز رہیں۔تقریب کا اہتمام برطانوی پاکستانی کاروباری شخصیات خواجہ بلال حسن اور احسن حسین نے پاکستانی ثقافت اور روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے کیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے پریس منسٹر علی نواز ملک نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کمیشن پاکستانی ثقافتی ورثے اور روایتی کھیلوں کے فروغ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید