اسلام آباد ( جنگ نیوز) الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک انٹرا پارٹی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک لبیک کو انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دیدیا۔ الیکشن کمیشن نے 7صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ سنایا ۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک کوانتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دیدیا الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان سے انتخابی نشان کرین واپس لے لیا۔ٹی ایل پی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دستاویزات کمیشن نے مسترد کر دیں۔فیصلہ میں کہاگیاکہ کمیشن کے مطابق ٹی ایل پی الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 209 کے تقاضے پورے نہ کر سکی۔فیصلہ میں کہاگیاکہ ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات جماعتی آئین کے مطابق نہیں تھے۔ فیصلہ کے مطابق الیکشن ایکٹ کی دفعہ 215(5) کے تحت ٹی ایل پی کا انتخابی نشان واپس لینے کا حکم دیا گیا ۔