کراچی (نیوز ڈیسک) لاک ہیڈ مارٹن کا یورپ میں کم لاگت پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل بنانے کا منصوبہ،سستے انٹرسیپٹر کی تیاری پر امریکی حکومت سے بات چیت،یورپی شراکت داری سے پیداواری لاگت کم کرنیکی کوشش، بڑھتی عالمی طلب کے باعث پیداوار تیز کی جائیگی،یوکرین و مشرقِ وسطیٰ جنگوں سے فضائی دفاعی نظام کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن یورپ میں کم لاگت والے پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل کی تیاری کے لیے امریکی حکومت سے ابتدائی مذاکرات کر رہی ہے۔ منصوبے کے تحت پی اے سی-3 ایڈاپٹڈ کیپیبلٹی ایفیکٹر (ACE) نامی نئے میزائل کی تیاری یورپی صنعت کے اشتراک سے کی جائے گی تاکہ امریکی سپلائی چین پر انحصار کم ہو اور پیداوار میں تیزی لائی جا سکے۔